دہشت گردوں کے حامیوں کوپاکستان بھیج دیا جائے:پروفیسر چاؤلہ

امرتسر:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سابق نائب صدر اور سماجی کارکن پروفیسر لکشمی کانت چاؤلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامیوں کو سرحد پار پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے یا پھر بلاتاخیر سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے۔
مسٹر لکشمی کانت نے کہا کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ ٹی وی چینلوں پر بڑے بڑے مباحثوں میں شرکت کرنے والے لیڈر تک دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف ایک لفظ کہنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب پورے ملک سے ایسے لوگوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند اور مذمت کی جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مارے گئے جنگجو برہان وانی کے لئے نام نہاد سماجی کارکن اور انسانی حقوق کے کارکن اس کی حمایت میں دہلی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے ہیں اور اسے بے قصورقرار دے رہے ہیں۔
ایسے لوگوں کوجانباز فوجیوں کے مارے جانے کا کوئی دکھ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے گھر والوں کے لئے ان کے دلوں میں کوئی جذبہ موجزن ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supporters of terrorrists should be sent to pakistan says lakshmikant chawla in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply