بکسر جیل کا سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرائض میں لاپروائی برتنے پر معطل

پٹنہ: بہار کے بکسر جیل سے 31 دسمبر کو پانچ قیدیوں کے فرار کے معاملے میں جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بکسر جیل کے ڈائریکٹر جیل انتظامیہ راجیو ورما اور جیل کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شویندر پریہ درشنی کی دو رکنی تحقیقاتی ٹیم نے جیل سپرنٹنڈنٹ اپیندر شرما اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو فرض میں لاپروائی برتنے کا مجرم پایا ہے۔
اسی رپورٹ کی بنیاد پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل جیل انسپکٹر جنرل آنند کشور نے بکسر جیل کے جیل ملازم میشور پاسوان، اپندرداس اور رام کمار رام کو معطل کر دیا تھا۔ یاد ر ہے کہ بکسر سنٹرل جیل سے 31 دسمبر کو صبح پانچ قیدی دیوار پھاند کر فرار ہو گئے تھے۔ فرار قیدیوں میں سے ایک کو حال ہی میں سیوان ضلع واقع اس کے آبائی گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین اب بھی گرفت سے باہر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Superintendent and deputy superintendent of buxar jail suspended in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply