سدانند پشکر کی موت کی تحقیقات کرانے کی سبرامنیم سوامی کی پٹیشن دہلی ہائی کورٹ سے خارج

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو بی جے پی لیڈر سبرامنیم کی وہ پٹیشن خارج کردی جو انہوں نے سابق وزیر مملکت خارجہ اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کی مقتول اہلیہ سدانند پشکر کے قتل کی تحقیقات کرانے استدعا کی گئی تھی۔
عدالت نے کہا کہ اس عذر داری سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی مفاد کے لیے کی جانے والی قانونی چارہ جوئی کو مفاد عامہ کا لباس پہنا کر عدالت میں لایا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ مسٹر سوامی اس کے حولاے سے وہ حقائق اور معلومات چھپا رہے ہیں جن کا انہیں پہلے ہی انکشاف کردیا جانا چاہیے۔مرکز اور دہلی پولس نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر سوامی کے اس عذر کی تائید نہیں کی جا سکتی کہ معاملہ کی تحقیقات پر مسٹر تھرور اثر انداز رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunanda pushkar death delhi high court terms subramanian swamys plea political interest litigation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply