نوٹ بند کرنے کے معاملے میں مایاوتی نے صدر جمہوریہ سے مداخلت کی اپیل کی

نئی دہلی: اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوربہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے نوٹ بند کیے جانے کے باعث لوگوں کو پیش آنے والی پریشانی کے حل کے لئے صدر پرنب مکھرجی سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو طلب کر عام آدمی کی پریشانیاں دور کرنے کی ہدایتکریں۔
مایاوتی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد لوگوں کو ہونے والی پریشانی کے حل کے لئے میں مسٹر مکھرجی سے وزیر اعظم سے بات چیت کرکے انہیں مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کرتی ہوں۔
محترمہ مایاوتی نے کہا کہ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد بینک اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فیصلے کو نافذ کئے جانے کے مدنظر حکومت کی طرف سے خاطر خواہ تیاری نہیں کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کالے دھن کے حق میں نہیں ہیں ہم اس مسئلے سے لڑنے میں حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہیں لیکن اس سے نمٹنے کے مناسب طریقے اپنائے جانے چاہئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Summon pm modi over demonetisation mayawati to president in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply