پارلیمنٹ کے کینٹین میں بلا نقدی لین دین کا افتتاح

نئی دہلی:لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کی کینٹین میں بلا نقدی لین دین سہولت کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی عوام کو لقین کر رہے ہیں کہ ملک میں بلا نقدی لین دین اور موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کو فروغ دینے میں حکومت کو تعاون دیں۔ محترمہ مہاجن نے ٹویٹ کر کے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کی کینٹین میں نقدی کے بغیر لین دین کے لئے پوائنٹ آف سیل سہولت کا افتتاح کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے رسمی پیغام کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کی تمام کینٹین میں کھانے کے لئے ادائیگی اب کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کیا جا سکے گی۔ پارلیمنٹ کی عمارت میں شعبہ طعام سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے صدر جتیندر ریڈی نے کہا کہ ملازمین کو اب کارڈ سوئپ مشینوں کا استعمال کرنا سکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کیٹینوں پر جلد ہی ای۔والیٹ سروس بھی شروع کی جائے گی۔ پارلیمنٹ میں سیشن کے دوران روزانہ اوسطاً چار ہزار لوگوں کو اشیائے خورد و نوش فراہم کی جاتی ہیں۔ مہمانوں اور صحافیوں کے کھانے کے لئے پارلیمنٹ کی عمارت میں الگ کاؤنٹر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sumitra mahajan inaugurates cashless transaction counters in parliament premises in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply