برونائی کے سلطان حسن البلقیہ اپنا جہاز خود اڑاتے ہوئے نئی دہلی پہنچے

نئی دہلی: عام طور پر دنیاکے دولتمند ترین مرد و خواتین نہ اپنی کاریںخود چلاتے ہیں اور نہ ہی خودہی اپنا جہاز اڑاتے ہیں لیکن برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوئم کے بعد سب سے زیادہ طویل عرصہ تک حکمرانی کر نے والے دنیا کے دوسرے حکمراں برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ معیز الدین وعداللہ ان معدودے چند شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنا جہاز خود اڑاتے ہیں۔
حسن البلقیہ آسیان اجلاس اور پھر یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کے لیے اپنا جمبو جیٹ خود اڑاتے ہوئے نئی دہلی پہنچے۔واضح رہے کہ 2008اور 2012میں بھی جب سلطان حسن ہندوستان کے دورے پر آئے تھے تو اپناطیارہ خود اڑاتے ہوئے لائے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sultan of brunei pilots own aircraft in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply