کشمیر میں قیام امن کے لیے صوفیائے کرام وادی کا دورہ کریں گے

نئی دہلی: اجمیر شریف کی درگاہ کے سجادہ نشین کی قیادت میں اہم خانقاہوں اور درگاہوں کے نمائندوں نے وادی کشمیر میں لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر میں حالات معمول پر لانے کے لئے حکومت کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
درگاہ خواجہ معین الدین چشتی کے سجادہ نشین اور اس کے دیوان سید زین العابدین صاحب کی قیادت میں ان نمائندوں نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ کشمیر جاکر وہاں اپنے بھائیوں او ربہنوں سے امن قائم کرنے میں تعاون دینے کی اپیل کریں گے۔نمائندوں نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا اور مسٹر سنگھ کو یقین دلایا کہ لوگوں کے دکھ درد کو دور کرنے کے لئے وہ کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔ سید زین العابدین نے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے وہ کافی غم زدہ ہیں۔ یہ ریاست سات سو سے زیادہ برسوں سے صوفی ازم کا مرکز رہا ہے لیکن مغربی ثقافت کے حملے سے گذشتہ کئی سال سے ایک طرف جہاں سماجی قدروں اور اخلاقیات میں گراوٹ آئی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کی وجہ سے مشترکہ ثقافت ’ قدروں’ امن اور خوشی کے جذبات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ روحانی رہنما ملک اور پوری دنیا کے لوگوں کی صور ت حال اور پریشانیوں کو دیکھ کر فکر مند ہے اور سب سے خراب بات یہ ہے کہ امن کے مذہب اسلام کو تشدد اور دہشت گردی کے واقعات سے جوڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو لوگ گڑبڑی پھیلا رہے ہے انہیں جان لینا چاہئے کہ امن کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں ہے۔ تشدد سے دکھ ملتا ہے۔ اس سے انسانیت کے مسائل کا حل نہیں ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر سب کے لئے ایک خوبصورت ملک بناسکتے ہیں جس میں تمام لوگ امن اور خیر سگالی کے ساتھ رہیں اور ترقی کریں۔وفد میں ملک کی کچھ بڑی درگاہوں اور خانقاہوں بشمول دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاؒ ، کرناٹک کی خواجہ بندہ نوازؒ ، درگاہ فتح پور سیکری، بہار کی درگاہ منیر شریف ؒ آندھرا پردیش کی درگاہ یوسفین نپالی ،گجرات کی درگاہ امبیتا شریف اور حیدر آباد کی درگاہ ہرا دروازہ کے سجادہ نشین شامل تھے۔ان لوگوں نے کشمیر کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sufi leaders to visit kashmir appeal for peace in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply