ترنمول ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے بیمار، اڑیسہ جیل اسپتال میں داخل

بھونیشور:روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کی حالت خراب ہونے کے بعدجیل کے اسپتال میں ہی داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کا ٹسٹ کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ کل ہی اڑیسہ کی ایک عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے 25جنوری تک کیلئے جیل کی حراست میں بھیج دیا ہے۔سدیپ بندو پادھیائے جو لوک سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ہیں، کا کئی مہینے قبل آپریشن ہوا تھا۔
ترنمول کانگریس میں صاف ستھری شبیہ کیلئے مشہور سدیپ بندو پادھیائے کی گھوٹالے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتاری سے ترنمول کانگریس سکتے میں ہے اور اس گرفتار ی کو سیاسی انتقام کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sudip bandyopadhyay admitted to odisha jail hospital in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply