مودی حکومت کے کیے گئے تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا:نیتی آیوگ

نئی دہلی: اب وقت آگیا ہے کہ گذشتہ42ماہ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کیے تمام اقدامات و اصلاحات کو روبہ عمل لایا جائے۔ اس خیال کا اظہار نیشنل انسٹی ٹیوشن فار ٹرانسفارمنگ انڈیا(نیٹی) کمیشن کے وائس چیرمین راجیو کمار نے کہا ہے کہ وقت آن پہنچا ہے کہ اشیا و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) ،بینامی املاک خرید و فروخت قانون اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر اسکیم حکومت کی بڑی ا صلاحات ہیں اور ان اصلاحات کو سوشل سیکٹر میں کامیابی سے نافذ کرانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔
اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ تاکہ حسب منشا نتائج برآمد ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کے باقی18ماہ کے دوران نظام تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے کام کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روزگار میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور ا سکے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت وہی اقدامات کر رہی ہے جو ملک کے بہترین مفاد میں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Substantial increase in employmentsays niti aayog vc rajiv kumar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply