سہارا گروپ کے سربراہ سبروتو رائے کے پیرول میں 3ماہ کی توسیع

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو ایک بار پھر راحت دیتے ہوئے ان کی پیرول میں چھ فروری 2017 تک کی توسیع کر دی۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے سہارا سربراہ کو 600 کروڑ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔
سہارا سربراہ کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے سبرت رائے کی پیرول کی مدت اگلے برس چھ فروری تک کے لئے بڑھا دی۔ تاہم عدالت نے یہ واضح کیا کہ اگر درخواست گزار مذکورہ تاریخ تک 600 کروڑ روپے جمع نہیں کراتے ہیں تو انہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سہارا سربراہ کی پیرول کی مدت آج ہی ختم ہو رہی تھی۔
انہیں اس کے لیے 200 کروڑ روپے جمع کرانے پڑے تھے۔ سبرت رائے اپنی ماں کے انتقال کے بعد پیرول پر جیل سے باہر آئے تھے، اس کے بعد عدالت مسلسل ان کی عبوری ضمانت بڑھاتی رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Subrata roys parole extended till feb 6 2017 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply