بھوپال میں ایمس کے طلبا نے مرکزی وزیر صحت پر سیاہی پھینکی

بھوپال:مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈاکو اس وقت زبردست خفت ٹھانا پڑی جب آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے مشتعل طلبا نے کیمپس میں سہولتیں نہ ہونے پر اظہار ناخوشی کرتے ہوئے ان پر سیاہی پھینک دی۔
بتایا جاتا ہے کہ 50طلبا کا ایک گروپ نڈا سے ملاقات کرنا چاہتا تھا لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی جس پر طلبا مشتعل ہو اٹھے اور جب نڈا کیمپس سے باہر جانے کے لیے اپنی کار کی جانب بڑھے تواحتجاجی طلبا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی ۔
اسی دوران طلبا نے نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے سفید کرتے پر سیاہی پھینک دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students throw ink at union health minister jp nadda in bhopal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply