طلبا آر ایس ایس کے نظریات کو مسترد کر رہے ہیں: این سی پی

ممبئی: (یو این آئی) حال ہی میں آسام، پنجاب، دہلی یونیورسٹی اور جے این یو میں ہوئے انتخابات میں آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی کراری ہار پر تبصرہ کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی(این سی پی) کے قومی ترجمان نواب ملک نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے انتخابات کے نتائج سے یہ واضح اشارہ مل رہا ہے کہ طلبہ آر ایس ایس کے نظریات اور اس کی سوچ کو مسترد کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ یونیورسیٹیوں کے انتخابی نتائج کا 2019 کے انتخابات پر یقینی اثر پڑے گا اور طلبہ کی ہی طرح ملک کے عوام بھی آرایس ایس کے نظریات کو مستر کر دیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students reject rss ideology says ncp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply