ہندوستان نے پکڑے گئے دونوں پاکستانی لڑکوں کو واگہہ سرحد پر ان کے والدین کے حوالے کر دیا

اسلام آباد:ہندوستان نے ا ن دو پاکستانیوں کو رہا کر کے پاکستان واپس بھیج دیا جن پر ہندوستان کی قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے گذشتہ سال اڑی میں ہندوستانی فضائیہ کے کیمپ تک دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
دونوں پاکستانیوں فیصل حسین اعوان اور احسان خورشید کو جمعہ کے روز واگہہ بارڈر پر ان کے گھر والوں کو سونپ دیا گیا۔این آئی اے نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ یہ مشتبہ لڑکے اسکول سے بچنے کے لیے گھر سے بھاگے ہوئے تھے۔
ہندوستان کی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے این آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے کہا کہ فیصل اعوان اور احسان کو جموں میں فوج کے 16کور ہیڈ کوارٹر کے حوالے کر دیا گیاکہ وہ ان دونوں کو ان کے گھر واپس بھیج دے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students initially suspected of involvement in uri attack returned by india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply