سوچھتا مشن کے اصل سفیر اسکولی طلبا ہی ہیں:مرکزی وزیر جاؤڈیکر

نئی دہلی: (یو این آئی) انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ سوچھتا مشن کے اصل سفیر طلبا ہی ہیں اور کلین انڈیا سے ہی 2022میں نیو انڈیا کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے گا۔ مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں سلبھ انٹرنیشنل کے ذریعہ منعقدہ ‘نیشنل ہینڈ واش‘ پروگرام میں کہاکہ سوچھتا مشن سے ہی صاف ستھرے ہندستان کی تعمیر ہوگی اور تب ہندستان بھی نیو انڈیا ہوجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ 2022تک نیو انڈیا بننے کا ہدف پورا کرلیا جائے گا اور تب یہ ایک نیا ہندستان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک برس میں پورے ملک میں 45لاکھ ٹوا ئلیٹ بنوائے گئے اور دو لاکھ گاوں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ’سوچھتا تحریک‘ میں ہر گاوں میں لڑکیاں گھر گھر جاکر تشہیر کررہی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لڑکیوں کا ڈراپ آوٹ ہی کم ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Students are swachhta abhiyan ambassadors prakash javadekar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply