بہار کے شہرسمستی پور میں غنڈوں کی فائرنگ ، طالب علم سمیت دو ہلاک

سمستی پور: بہار میں سمستی پور ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں بدمعاشوں نے ایک طالب علم سمیت دو لوگو ں کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ایک خاتون کو زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے بتھان تھانہ علاقے کے چھیچھنی ڈھالا چوک کے قریب کل رات مسلح بدمعاشوں نےانٹر کے 19 سالہ طالب علم بملیش یادو کو گولی مار کر قتل کردیا۔
ہلاک شدہ چھیچھنی گاؤں کے رہائشی کرانے کے دکاندار راج کشور یادو کا بیٹا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک دیگرواقعہ میں ضلع کے بنگرا تھانہ علاقے کے رجوا گاؤں میں غنڈوں نے دیر رات تمباکو تاجر جواہر ساہ (60) کو گولی مار کر قتل کر دیا اور ان کی بیوی بملا دیوی کو شدید زخمی کر دیا۔ دونوں کل رات اپنے دروازے کے پاس سو رہے تھے تبھی مسلح بدمعاشوں نے واقعہ کو انجام دیا۔ قتل کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ زخمی خاتون کو سمستی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ اس درمیان مشتعل دیہاتیوں نے لاش کے ساتھ آج صبح تاج پور میں قومی شاہراہ نمبر 28 سمیت مختلف راہوں کو جام کر کےٹریفک ٹھپ کر دیا ہے۔ جام کے باعث سمستی پور۔پٹنہ، تاج پور۔مظفر پور اور تاج پور۔پوسا راستے پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Student shot dead in samastipur bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply