تلنگانہ کے شہرحیدر آباد میں ٹرین کی زد میں آکر باپ بیٹی ہلاک

حیدرآباد:یہاں ایک اندوہناک سانحہ میں باپ بیٹی حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ رمنا نامی شخص کی بیٹی الیکھیا ہائی ٹیک سٹی میں ایک کمپنی میں ملازمت کیلئے انٹرویو دینے کے بعد واپس ہورہی تھی کہ ٹرین کی پٹریوں پر اس کے سرٹیفکیٹس گر گئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ان سرٹیفکیٹس کو اٹھانے کیلئے جب اس کا باپ وینکٹ رمنا آگے بڑھا تو اسی دوران ٹرین آگئی جس نے رمنا کو ٹکردے دی۔ باپ کو بچانے کی کوشش میں بیٹی الیکھیا بھی ہلاک ہوگئی۔ اس حادثہ میں مزید دو طالبات سورنا بھارتی اور لکشمی زخمی ہوگئیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Student father knocked down to death by mmts at hitech city in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply