سیف اللہ انکاؤنٹر کے بعد ہند۔نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

سدھارتھ نگر :اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں آج علی الصباح دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے مشتبہ دہشت گرد سیف اللہ کو انکاؤنٹر میں مار گرائے جانے کے بعد نیپال سرحد سے متصل مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کی 550 کلومیٹر لمبی بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات بارڈر سیکورٹی فورس اور پولیس بین الاقوامی سرحد سے آنے جانے والے ہر شخص کی مکمل چیکنگ کررہی ہے۔سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور سراغرساں کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے کچھ راستے اور پگڈنڈیوں کے علاوہ دریا اور نالوں سے متصل راستوں کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔بین الاقوامی سرحد پر تعینات دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی مستعدکر دیاگیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Strict vigil on indo nepal border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply