انڈومان کے طوفان زدہ جزیرہ ہیولاک میں پھنسے تمام سیاح محفوظ:وزیر داخلہ راج ناتھ

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انڈمان نکوبار کے ہیولاک جزیرے پر پھنسے ہوئے تمام سیاح محفوظ ہیں اور حکومت نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکالنے کی تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ مسٹر سنگھ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا، ”میں ہیولاک جزیرے پر پھنسے ہوئے سیاحوں کے خاندانوں کو یقین دلاتا ہوںکہ تمام لوگ محفوظ ہیں اور وہ فکرمند نہ ہوں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طوفان کی رفتار سست ہونے کے فوراً بعد حکومت بچاو¿ مہم شروع کرے گی۔ ریسکیو آپریشن کے لئے پورٹ بلیئر میں ٹیم تیار ہے۔ حکومت نے انہیں باہر نکالنے کے لئے تمام تیاریاں کر لی ہے۔ موسم ٹھیک ہوتے ہی تمام سیاحوں کو نکال لیا جائے گا۔ واضح ر ہے کہ انڈمان نکوبار کے ہیولاک جزیرے پر طوفان اور شدید بارش کی وجہ سے مغربی بنگال کے 32 سیاح سمیت 800 لوگ پھنس گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stranded tourists in havelock island safe says home minister rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply