تمل ناڈو اسمبلی کے اجلاس کے پہلے ہی روز ڈی ایم کے اور کانگریس کا واک آؤٹ

چنئی: تمل ناڈو اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز حزب اختلاف ڈی ایم کے کے اراکین کے زبردست غل غپاڑے کے ساتھ شروع ہوا۔ ڈی ایم کے کے اراکین نے یہ کہتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا کہ حکمراں انا ڈی ایم کے حکومت اقلیت میں ہے اور وہ ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرے۔ڈی ایم کے کا کہنا تھا کہ انان ڈی ایم کے کو ایوان میں مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں ہے۔
اور ریاست گورنر بنواری لال پروہت پر الزام لگایا کہ18ممبران اسمبلی کے نااہل قرار دے دیے جانے کے باوجود وہ حکومت کو اقتدار میں برقرار رہنے کا بھرپورموقع دیے ہوئے ہیں۔ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی گورنر نے جیسے ہی تقریر شروع کی حزب اختلاف کے رہنما ایم کے اسٹالن کھڑے ہو گئے اور کچھ معاملات اٹھانے چاہے۔
گورنر لمحہ بھر کو خاموش ہوئے اور پھر اسٹالن سے کہا کہ برائے کرم اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں۔لیکن اسٹالن نہیں مانے اور ان کی پارٹی کے اراکین انکی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے اور مطالبہ کرنے لگے کہ ان کے لیڈر کو بولنے دیا جائے۔تھوڑی دیر بعد اسٹالن اور پارٹی اراکین واک آؤٹ کر گئے۔کانگریس اور مسلم لیگ ممبران اسمبلی نے بھی ان کی تقلیدکی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stormy start for tamil nadu assembly session dmk claims aiadmk govt in minority demands floor test in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply