پاکستان کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے: شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے

ممبئی:پاکستانی فوجیوں کے ذریعہ ہندوستان کے دو فوجیوں کے بے رحمانہ قتل کے معاملے پر آج شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اب وقت آن پہنچاہے کہ پاکستان کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ اسے کئی نسلیں یاد رکھیں ۔
وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔ مسٹر ٹھاکرے نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ شب کہا کہ مسٹر مودی اب اپنے ’من کی بات‘ کرنے کے بجائے’ گن (بندوق) کی بات‘ کریں۔
پاکستان کو اسی کی زبان میں سمجھانا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دینا چاہئے۔ پونچھ ضلع کی کرشنا وادی سیکٹر میں کیا گیا یہ حملہ جس میں یہ دونوںہندوستانی فوجی مارے گئے ،پاکستانی فوجیوں اور دہشت گردوں پر مشتمل بارڈر ایکشن ٹیم نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ شیوسینا مہاراشٹر میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔

Title: stop mann ki baat start gun ki baat uddhav thackeray to pm modi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply