کیرل اور کرناٹک میں ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر مسلمان بنانے کا سلسلہ بند کرایا جائے:یوگی

کوچی: کیرل کے دورے پر آنے والے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی بی جے پی جن معاملات کے خلاف احتجاج کررہی ہے ان میں لوو جہاد بھی شامل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیرل اور کرناٹک میں لوو جہاد ایک سماجی حقیقت ہے جس کی کوئی تردید نہیں کر سکتا۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کی حکومتوں سے اپیل کی کہ ہندو لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے کا سلسلہ بند کرائیں۔
یوگی ادتیہ ناتھ نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ بی جے پی کے ریاتی صدر کمانام راج شیکھرن کی قیادت میں جاری جن رکشا یاترا کے دوسرے روز کنور ضلع کے کیچیری میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اپنے کئی فیصلوں میں کہہ چکی ہے کہ کیرل اور کرناٹک میں لوو جہاد چل رہا ہے۔لیکن کیرل نے کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔
ہادیہ مقدمہ بذات خود لوو جہادکا واضح ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے کیرل میں جہاں اس کا وجود برائے نام ہی ہے، اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت پر کڑی تنقیدیں کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stop love jihad in kerala and karnataka chief minister yogi adityanath in janaraksha yatra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply