فوج اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے کشمیری نوجوانوں سے سختی سے نپٹا جائے:توگڑیا

اگرمالوا:وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے قائم مقام بین الاقوامی صدر پروین توگڑیا نے آج کہا کہ کشمیر میں فوجیوں اور سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہئے۔ مسٹر توگڑیا نے یہاں وی ایچ پی کی خاتون ونگ درگاواہنی کے آٹھ روزہ ریاستی ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فوجیوں اور سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے والے عناصر پر کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بینک، پولیس اسٹیشن، فوجی اور آرمی ہیڈکوارٹر کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اور ایسے میں پاکستان سے ہر قسم کے رشتے منقطع کر دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی سمت میں قدم اٹھانے کے ساتھ ہی تجارتی تعلقات توڑدینا چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stern action against stone pelters says parveen togadia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply