تمل ناڈو اسٹرلائٹ معاملہ :ریاستی حکومت نے بجلی سپلائی کاٹ دی ،کلکٹر اور ایس پی کا تبادلہ،13مظاہرین ہلاک

چنئی: تھوتھی کوڈی میں ویدانتا اسٹرلائٹ یونٹ معاملہ میں مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد پولس فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر13ہو گئی ۔دوسری جانب حکومت تمل ناڈ ونے پلانٹ کی بجلی سپلائی منقطع اور واٹس اپ کے توسط سے افواہیں روکنے کے لیے تھوتھو کوڈی ،کنیا کماری اور تیرونیل ویلی میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔

ریاستی حکومت نے تھوتھو گوڈی کے کلکٹر این وینکٹیش اور پولس سپرنٹنڈنٹ پی مہندران کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ بالترتیب سندیپ نندوری اور مرلی رمبا کا تقرر کر دیا۔

واضح ہو کہ یونٹ بند کرنے کے مطالبہ میں گذشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاج نے اس وقت تشدد کا رخ اختیار کر لیا جب پولس نے مظاہرین کو پلانٹ میں داخل ہونے سے روکا تو مظاہرین مشتعل ہو اٹھے اور انہوں نے زبردست پتھراؤ کیا اور پولس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولس نے جوابی کارروائی کی جس میں 10مظاہرین ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sterlite row death toll rises to 13 plants power supply cut off in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply