نئے ہندوستان کے خواب کی تکمیل وزرائے اعلیٰ کے تعاون و مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے ہندوستان کا خواب تمام ریاستوں اور وزرائے اعلیٰ کے تعاون اور ملی جلی کوشش سے ہی پورا ہو سکتا ہے۔مسٹر مودی نے نیتی آیوگ کی انتظامی کونسل کی تیسری میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے ہندوستان کے خواب کو تمام ریاستوں اور وزرائے اعلیٰ کی مشترکہ کوششوں سے ہی پورا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم انڈیا آج پھر ایک پلیٹ فارم پر آکر عالمی رجحان میں ہو رہی تبدیلی کے لئے ہندوستان کو تیار کرنے اور اس کے لئے اقدامات بتانے پر تبادلہ خیال کرےگی۔ آج کی یہ میٹنگ پالیسیوں اور ان کے عمل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔“انہوں نے کہا، ” یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ہندوستان کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر سال 2022 میں کس طور پر دیکھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کس طرح تیزی سے آگے بڑھا جا سکتا ہے۔“انہوں نے چمپارن ستیہ گرہ کے صدی سال پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نیتی آیوگ نے نئی توانائی سے ہندوستان کو بدلنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: States need to work together for new india pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply