ریاستیں گؤ رکشا کے نام پر مارے گئے لوگوں کو معاوضہ دیں:سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تحفظ گائے کے معاملہ پر جمعہ کے روز ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ گؤ رکشا کے نام پر ہجومی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کی پابند ہیں اور انہیں معاوضہ دیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی سربراہی والی ایک بنچ نے کہا کہ تمام ریاستیں ضابطہ تعزیرات ہند کے تحت جرم بشمول تحفظ گائے کے نام پر ہونے والے تشدد میں مارے جانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کی اسکیمیں وضع کریں۔
عدالت عظمیٰ نے یہ حکم بھی دیا کہ ریاستیں گؤ رکشا کے حوالے سے6ستمبر کے اس کے اس حکم کی تعمیل کی رپورٹیں بھی دیں جس میں اس نے تما م ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد روکنے کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کرنے کا حکم دیا تھا ۔ گجرات، راجستھان، جھارکھنڈ، کرناٹک اور اتر پردیش نے تو 22ستمبر کو ہی عدالت کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹیں داخل کردیں ۔
سپریم کورٹ نے دیگر ریاستوں کو بھی تعمیل رپورٹیں داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 31اکتوبر مقرر کر دی۔یہ کہتے ہوئے کہ امن و قانون کو برقرار رکھنے کا ترجیح دینا ہوگی بنچ نے کہا کہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے اس سے سختی سے پیش آیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: States must compensate victims of cow vigilantism sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply