عین دیوالی کے موقع پر مہاراشٹر میں بسوں کی ہڑتال، لوگ تہوار منانے گھر نہیں جا پا رہے

ممبئی: (یواین آئی )مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آرٹی سی )یعنی سرکاری بسوں کے ملازمین نصف شب سے ہڑتال پرچلے گئے جس کی وجہ سے لاکھوں مسافروں کو دشواری کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے نقل وحمل پر زبردست اثر پڑا ہے۔ریاستی وزیربرائے نقل وحمل دیواکر راوتے نے کہا کہ عدالت میں اس ہڑتال کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ممبئی اور دیگر شہروں میں اندرونی سفر پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ،لیکن تہوار منانے کی غرض سے دورافتادہ دیہی علاقوں میں جانے والے شہری زیادہ پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ممبئی میں سرکاری طورپر پانچ مزدور یونین ہیں ،جن میں سے چار نے ہرتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ہزاروں افراد ممبئی میں پھنس کررہ گئے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہآیا وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دیوالی منا بھی پائیں گے یا نہیں۔ وزیرموصوف کا کہنا ہے کہ لیبر اور انڈسٹریل کورٹ نے اس ہڑتال کو غیر قانونی قراردیاہے ،جس کے نتیجے میں کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے ،ویسے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملازمین سے انہیں ہمدردی ہے۔،لیکن ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں مسئلہ کا حل آپسی بات چیت سے نکالنا ہوگا اور اس کے لیے ہم ایک کمیٹی کی تشکیل کے لیے تیار ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: State transport bus strike in maharashtra hits people heading home for diwali hard in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply