ہندوستان نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے و پناہ دینے والے ملک کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کا نام لئے بغیر دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور انہیں پناہ دینے والے ملک کو سزا دینے پر زور دیتے ہوئے آج برکس (برازیل، ہندوستان ، روس ، چین اور جنوبی افریقہ) ملکوں سے کہا کہ دہشت گردی کے عالمی چیلنج کا مضبوطی سے مقابلہ کیا جانا چاہئے۔
وزیر خارجہ سشماسوراج نے یہاں برکس میڈیا فورم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سبھی کو ایسے ملکوں کو سزا دینے کے لئے تیار رہنا چاہیے جو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں اور اسے بڑھاوا دیتے ہیں اور جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور خود کو دہشت گردی کا شکار بتانے کے باوجود اچھے اور برے دہشت گردوں میں فرق کرتے ہیں۔
محترمہ سو راج نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جامع نقطہ نظر کی حامل تنظیم برکس کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ کسی ملک کی حمایت اور سرپرستی میں جاری دہشت گردی سے بڑا کوئی چیلنج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس پر اتفاق رائے قائم ہورہا ہے کہ اس مسئلے کے بارے میں کسی طرح کی سہل پسندی مناسب نہیں ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری دنیا اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ دہشت گردی ، ترقی اور استحکام کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: State sponsors of terror must be made to pay says minister sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply