نوجوانوں میں سماجی کاموں اور خدمت خلق کے حوالے سے بیداری لائی جائے: یوگی ادتیہ ناتھ

لکھنو¿: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نوجوانوں میں ’شرم دان‘ اور خاص طور پرصفائی ستھرائی کے تعلق سے بیداری لاکر درخت لگانے کے پروگرام میں ان کا کردار یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پھر سے وویکانند یوتھ ایوارڈ یوجنا کو شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ رات یہاں نوجوانوں کی فلاح و بہبود محکمہ کی پیشکش کے دوران کہا کہ قومی پروگراموں سے متعلق تشہیری اور عوامی بیداری کے پروگراموں میں یووک و مہیلا منگل جماعتوں کی شراکت داری کو یقینی بنایا جائے اور خون کا عطیہ، نشہ مکتی، پانی کے تحفظ، بارش کے پانی کی کٹائی، لائبریری اور ریڈنگ روم کے قیام جیسے سماجی کاموں میں ان کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح بہبود محکمہ کی طرف سے دیہی علاقوں میں کھلاڑیوں کے مشق کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ یووک و مہیلا منگل جماعتوں کی رجسٹریشن کر کے آفات کے بندوبست، عوامی حفاظت، بے یارو مددگار افراد کی مدد، علاج اور بازآبادکاری کے شعبہ میں ان کا تعاون لیا جائے۔ انہوں نے وویکانند یوتھ ایوارڈ یوجنا کو بھی پھر سے شروع کرتے ہوئے سالانہ 03 بہترین یووک منگل جماعتوں اور 03 مہیلا منگل جماعتوں کو ریاستی اور ضلع سطح پر انعامات سے نوازاے جانے کی بھی ہدایات دی ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے جونیئر فٹ بال ورلڈ کپ 2017 کے پیش نظر ریاست کے32 اضلاع میں فٹ بال اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کا منصوبہ بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزدوروں کے بچوں میں کھیلوں کے تئیں بیداری پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کانپور اور وارانسی میں اسپورٹس کالجوں کے قیام کے لئے وسیع منصوبہ بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ان اپسورٹس کالجوں کے قیام سے مزدوروں کے بچوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لینے کی دلچسپی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند رہنے کے لئے جسمانی تعلیم کے ساتھ ساتھ یوگا کی تعلیم کو بھی شامل کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔ ریاست کے 06 سے 18 سال عمر کے تمام لڑکے لڑکیوں کو ان کی دلچسپی کے مطابق کسی نہ کسی کھیل سے منسلک کرنے کے لئے اسکولوں میں کھیل کلاسیں بڑھائی جائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Start vivekanand youth award yogi adityanath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply