وزیر اعظم سری لنکا وکرم سنگھے تین روزہ دورہ راجستھان پر اودے پور پہنچے

ادے پور:سری لنکا کے وزیراعظم رانل وکرم سنگھے تین روزہ دورے پر آج دوپہر بذریعہ طیارہ ادے پور پہنچے۔ ادے پور کے مہارانا پرتاپ ہوئی اڈے پر سب ڈیویڑن کمشنر بھوانی سنگھ دیتھا،پولیس انسپکٹر جنرل آنند شریواستو،میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر سنگھ کوٹھاری،ضلع کلکٹر روہت گپتا،ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیندر پرساد گوئل سمیت انتظامیہ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے مسٹر سنگھے لیک پیلس ہوٹل گئے جہاں وہ ایک شادی کی تقریب میں حصہ لیں گے۔مسٹر سنگھے کا سہ روزہ دورہ کے بعد 29اپریل کو دوپہر تین بجے طیارے سے دہلی واپسی کا پروگرام ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srilanka pm visits rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply