بہار میں سریجن گھپلے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ ہو اور اور نتیش و سشیل مودی استعفے دیں : کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے بہار میں سریجن گھپلے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے اور وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر وترجمان منیش تیواری اور اجے کمار نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے اور سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسکی تحقیقات کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جو حقائق سامنے آرہے ہیں اس کی روشنی میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کی معلومات کے بغیر اس طرح کا گھوٹالہ نہیں کیا جاسکتا ہے اور وہ تحقیقاتی کام پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ معاملے کی منصفانہ جانچ کے لئے مسٹر کمار اور مسٹر مودی کو استعفی دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک ہزار کروڑ روپے کے سریجن گھوٹالہ کے ذریعہ، ایک این جی او سوس سے پیسے بنا رہا تھا۔ یہ پیسہ سرکاری نظام میں بار بار ادھر ادھر ہوتا رہا اور وزیر اعلی اور وزیر خزانہ کے ملوث ہوئے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ اس پورے واقعہ میں صرف مسٹر کمار اور مسٹر مودی ہی نہیں بلکہ حکومت کی پوری مشینری شامل ہے۔ اس لئے اس گھوٹالے کی وسیع پیمانے پر جانچ پڑتال کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srijan scamcongress demands cm nitishs and sushil modis resignation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply