سری لنکا کی بحریہ نے بلا وجہ تمل ماہی گیروں کی کشتی ڈبو دی

رامیشورم: ماہی گیروں کی تنظیم کے ایک کارکن نے کہا ہے کہ سری لنکائی بحریہ کے اہل کاروں نے مبینہ طور پر تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں پر دھنش کوڈی علاقہ میں پتھربازی کی اور میکانائزڈ کشتی کو ڈبودیا۔ ساتھ ہی ان کے ماہی گیری کے دوران استعمال کی جانے والی جال اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمل ناڈو میکانائزڈ فشر مین ایسوسی ایشن کے صدر پی سیسو راجہ نے کہا کہ سری لنکائی بحریہ کے اہل کاروں نے آج صبح تقریباً 70 ماہی گیر کشتیوں کے ماہی گیر جالوں کو کاٹ دیا اور پتھر اور بوتلوں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے زائد از 2ہزار ماہی گیر بھاگ کر ساحل واپس ہونے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکائی بحریہ کی کاروائی میں بعض کشتیوں کے ونڈ اسکرین کو نقصان پہنچا۔ سیسو راجہ نے کہا کہ اس علاقہ کے ماہی گیر 437 میکانائزڈ ماہی گیر کشتیوں میں کل رات دھنش کوڈی میں ماہی گیری کے لئے گئے ہوئے تھے کہ سری لنکائی بحریہ کے ارکان نے مبینہ طور پر ان کی کشتیوں کو ٹکر دی دی جس کی وجہ سے کشتی دو حصوں میں منقسم ہوکر ڈوب گئی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lankan navy attacks tn fishermen with stones sinks boat and destroys nets in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply