سری لنکا ئی بحریہ نے 8ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے دو کشتیوں پر قبضہ کر لیا

پڈوکوٹائی: سری لنکا بحریہ نے کل آدھی رات آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا اور دو کشتیوں پر قبضہ کر لیا اور ماہی گیری کے دیگر ا آلات کو بھی کافی نقصان پہنچایا۔ سری لنکا کی بحریہ نے ماہی گیری کی ایک فیری کو ڈبو بھی دیا، بہت جالوں کو تباہ کر دیا اور کئی ہندوستانی کشتیوں کا پیچھا بھی کیا۔ یہ حملہ حالیہ دنوں میں مشرقی سمندر میں سری لنکا کی فوج کی طرف سے ہندوستانی ماہی گیروں پر کئے گئے سب سے بھیانک حملوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔
محکمہ ماہی گیری کے حکام نے آج یہاں بتایا کہ کل صبح پڈوکوٹائی ضلع کے کوٹا پٹنم اور جگدھاپٹنم ساحل سے 1000 سے زیادہ ماہی گیر سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے تھے۔ماہی گیر جب مچھلی پکڑنے میں مصروف تھے، تبھی شمالی بحری کمان اور سری لنکا کوسٹ گارڈ نے آٹھ ہندوستانی ماہی گیروں کو مبینہ طور پر سری لنکا کے سمندری علاقے میں مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ آگے کی قانونی کارروائی کے لئے گرفتار ماہی گیروں کو جافنا کے محکمہ ماہی گیری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lankan navy arrests eight tamil nadu fishermen in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply