سری لنکا نے پھر 10 ہندوستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

ر میشورم:سری لنکا ئی بحریہ نے بین الاقوامی آبی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں 10 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کی کشتیوں کو بھی ضبط کر لیا۔ ہندوستانی ماہی گیروں کو بعد میں قانونی کارروائی کے لئے جافنا کے ماہی محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سونپ دیا گیا۔
سری لنکا ئی بحریہ کی طرف سے بار بار ہونے والے حملوں کو روکنے اور کئی دہائیوں پرانے ماہی گیری معاملے پر وزیر خارجہ سشما سوراج اور تمل ناڈو کے ماہی گیروں کے ایک وفد کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والی بات چیت کے چند گھنٹے پہلے ہی دوبارہ ماہی گیروں کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی ہے ۔
وزیر خارجہ کے ساتھ یہ میٹنگ سری لنکا ئی بحریہ کی طرف سے مبینہ فائرنگ میں رامیشورم کے ساحلی علاقے کے باشندے برجتو کی ہلاکت کے خلاف احتجاج میں گزشتہ ایک ہفتے سے پوری ریاست میں ہونے والے مظاہروں کے بعد بلائی گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sri lankan navy arrests 10 indian fishermen in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply