اترپردیش اور اتراکھنڈ زہریلی شراب سانحہ کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے:پرینکا گاندھی

لکھنؤ:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مطالبہ کیا ہے کہ اترپردیش اور اترا کھنڈ کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) حکومتیں زہریلی شراب سانحہ کے ذمہ داروں کو سخت ترین سزا دینے اور ہلاک شدگان کے لواحقین کو مناسب معاضہ دینا یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس اندوہناک و دلخراش سانحہ کے ذمہ داروں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔پرینکا گاندھی نے کانگریس کے جنرل سکریٹری کا عہدہ اور مشرقی اترپردیش کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے باقاعدہ بیان میں کہا کہ انہیں یہ جان کر گہرا صدمہ ہوا ہے کہ اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے لئی علاقووں میں زہریلی شراب نوشی سے 100سے زائد افراد ہلاک اور متعدد بیمار ہو گئے ہیں۔

اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔پرینکا نے کہا کہ یہ تصور بھی نہیںکیا جا سکتا کہ اتراکھنڈ اور اترپردیش میں بی جے پی حکومتوں کی سرپرستی میں غیر قانون شراب کا اتنا بڑا اور منظم کاروبار چلایا جا رہا ہے۔

پرینکا نے مزید کہا کہ انہیں اس سانحہ پر شدید رنج و غم ہے اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت کرتی ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spurious liquor deaths priyanka gandhi demands strict action in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.