ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات پر وزیر کھیل برہم

نئی دہلی: وزیر کھیل وجے گوئل نے پاکستانی کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ہند پاک کرکٹ تعلقات کے حوالے سے بات کرنے پر ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو لتاڑا اور کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تو یہ جاننا چاہتے ہیںکہ دوبئی میں انہوں نے اس ضمن میں ملاقات کی ہی کیوں؟ جبکہ وہ اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ دو طرفہ کرکٹ تعلقات کا فیصلہ حکومت کی منظور پر منحصر ہے۔
جہاں تک ان کا خیال ہے تو ہم اس وقت تک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ تعقات بحال نہیں کر سکتے جب تک کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی نہ روک دے۔نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) وجے گوئل نے بتایا ہے کہ پچھلے تین برسوں کےدوران مرکز میں این ڈی اے حکومت نے کھیلوں کو بڑھاوااورترقی دینے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کی ہے کہ کھلاڑیوں پر مرکوز کوچ کی قیادت اور سسٹم پر چلنے والی ہے۔
آج یہاں میڈیاوالوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا محکمہ بنیادی ڈھانچہ کی تیاری اور صلاحیت کو فروغ دینے میں ایک سرگرم رول ادا کر رہا ہے تا کہ کھیلوں کی بنیاد وسیع کی جائے اور مختلف بین الاقوامی قومی مقابلوں میں اچھی سے اچھی کارکردگی حاصل کی جائےے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sports minister vijay goel slams bcci for meeting pcb officials in dubai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment