روحانی رہنما بھیو جی مہاراج نے گولی مار کر خود کشی کر لی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں بھیو جی مہاراج نے جنہیں ریاستی وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے حال میں دیگر چار سنتوں کے ساتھ وزیر مملکت کا درجہ دیاتھا،سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔

خودکشی کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہومسکا ہے۔ 1968کو تولد ہونے والے بیو جی مہاراج جن کا اصل نام اودے سنگھ دیشمکھ ہے ۔ وہ ملبوسات کے ایک برانڈ کی کبھی ماڈلنگ بھی کر چکے ہیں۔ان کے ملک کے معروف سیاستدانوں سے روابط تھے۔

بھیو جی مہاراج اس وقت روشنی میں آئے جب 2011میں اس وقت کی مرکزی حکومت نے انہیں اپنا سفیر بنا کر انا ہزارے کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے رام لیلا گراؤنڈ بھیجا تھا۔ انا نے انہی کے ہاتھ سے جوس پی کر اپنا برت توڑا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Spiritual guru bhayyuji maharaj dead after allegedly shooting self in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply