اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرک نے اسکولی بس کو ٹکر مار دی،25بچے ہلاک40سے زائد زخمی

ایٹہ: اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے علی گنج علاقے میں آج صبح شدید سڑک حادثہ میں کم از کم 25 بچوں کی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ جے ایس ودیا پبلک اسکول کی بس بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی۔شدید دھند کی وجہ سے علی گنج ۔دریا پورسڑک پر حسن پور گاؤں کے نزدیک ریت سے لدے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی جس سے بس پلٹ گئی۔
حادثے میں 25 بچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ کچھ زخمی بچوں کو آگرہ میڈیکل کالج بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پہنچ گئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ نے تمام اسکولوں کو ٹھنڈ کی وجہ سے بند رکھنے کی ہدایات جاری کی تھی لیکن ہدایات کے باوجود اسکول کس طرح کھول دیا گیا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی کرنے کی بات کہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speedy truck hits shool bus in eta of up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply