بہار میںچار کانوڑیوں کو تیز رفتار کار نے کچل دیا،ایک ہلاک تین کی حالت نازک

جموئی(بہار):بہارمیں ضلع جموئی کے سونو تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح ایک کار نے چار کانوڑیوں کو کچل دیا جس سے دوکی موت اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈمری گاؤں کے نزدیک سڑک کنارے ٹہل رہے چار کانوڑیوں کو ایک بے قابوکار نے کچل دیا جس سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو جموئی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں علاج کے دوران مزید ایک کانوڑیے کی موت ہوگئی۔ہلاک شدگان سارن ضلع کے امن پورا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے ویدھناتھ مندر میں جل ابھیشیک کرکے ایک بس سے کانوڑیے سارن ضلع واپس لوٹ رہے تھے۔بس کے خراب ہونے پر چار افراد سڑک کے کنارے ٹہل رہے تھے اسی وقت یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد کانوڑیوں اور بس ڈرائیور نے کار ڈرائیور ونودکمارکو پکڑ لیا اورپیٹ پیٹ کر اسے بھی شدید طور پر زخمی کردیا۔زخمیوں کا علاج جموئی صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speeding car hit 4 kanwarias in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply