بابا رام رحیم کسی بڑی سازش کا شکار ہوئے ہیں:ڈیرہ انتظامیہ

سرسا:ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے جیل جانے کے بعد ان کی جگہ ان کے بیٹے کوجا نشین بنائے جانے کی میڈیامیں آرہی خبروں کی ڈیرہ انتظامیہ نے تردید کی ہے۔ ڈیرہ انتظامیہ کمیٹی کی صدر وپاشنا انسا نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ میڈیا میں آرہی خبریں بے بنیاد اور حقیقت سے پرے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ کے لاکھوں پیروکاروں کا آج بھی گرمیت رام رحیم میں مکمل عقیدہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیرہ کی گدی پرکسی نئے شخص کی تقرری کے تعلق سے انتظامیہ کی کوئی ایمرجنسی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ڈیرہ کے سربراہ کسی بڑی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔ وپاشنا انسا نے بتایا کہ بیشتر پیروکار ڈیرہ سے جاچکے ہیں اور ڈیرہ سے وابستہ تعلیمی ادارے اور دیگر کاروباری سرگرمیاں فی الحال روک دی گئی ہیں۔ ڈیرہ نے ملک و بیرون ملک رہنے والے پیروکاروں سے امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speculation rife on gurmeets successor dera says no move yet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply