خصوصی عدالت ٹو جی اسپکٹرم گھپلا کیسوں کی حتمی تاریخ 21دسمبر طے کر دی

نئی دہلی: دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ گھپلا کیسوں کے فیصلے کے لیے حتمی تاریخ 21دسمبر طے کی ہے۔یہ فیصلہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹو جی اسپیکٹرم کی فروخت کے گھپلے میں سابق وزیر مواصلات اے راجا ، ڈی ایم کے کی راجیہ سبھا رکن کنی موزی اور دیگر کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہاہے۔
آزاد ہندوستان کی تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے اس گھپلے کے فیصلہ کی حتمی تاریخ کا اعلان خصوصی جج او پی سینی نے کیا ۔اس گھپلے سے متعلق تمام کیسوںکی سماعت جسٹس سینی ہی کر رہے ہیں۔
یہ عدالت ٹو جی اسپیکٹرم سے متعلق دو علیحدہ مقدمات کی سماعت کر رہی ۔ اس کی تحقیقات مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) اور دوسرے کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہی ہے۔

Title: special court to pronounce verdict in 2g spectrom case on december 21 | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply