کوئلہ گھپلا کیس میں نوین جندل و دیگر کے خلاف فرد جرم تیار کی جائے:خصوصی عدالت

نئی دہلی: جمعہ کو ایک خصوصی عدالت نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ اسکینڈل میں مجرمانہ سازش، فریب دہی اور دیگر جرائم کے لیے صنعت کار نوین جندل ، سابق مرکزی وزیر مملکت کوئلہ مسٹر دسری نرائن راو¿ اور13دیگر کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔خصوصی سی بی آئی جج بھارت پراشر نے کہا کہ تمام ملزموں کے خلاف تعیزرات ہند کی دفعہ 120بی (مجرمانہ سازش) دفعہ409اور420 اور انسداد بدعنوانی قانون کی دفعات 13(1)سی، اور 13(1) ڈی کے تحت فرد جرم لگائی جائے۔البتہ عدالت نے یہ کہا کہ ملزموں کے خلاف باقاعدہ فرد جرم بعد میں عائد کی جائے گی۔جندل اور راو¿ کے علاوہ عدالت نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ مدھو کوڈا ، سابق کوئلہ سکریٹریایچ سی گپتا اور11دیگر پر بھی جنہیں امر کونڈا کوئلہ بلاک جندل اسٹیل اینڈ پاور لمیٹڈ اور گگن اسپونج آرن پرائیویٹ لمیٹڈ کو سی بی آئی نے ملزم بنایا تھا ،پربھی مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Special court orders framing of charges against jindal and 13 others in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply