وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے خلاف موصول مراعات شکنی نوٹس میرے زیر غور ہیں: لوک سبھااسپیکر

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر سمترامہاجن نے ایوان میں اعلان کیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن کے خلاف مراعات شکنی کے نوٹس مل گئے ہیں اور وہ دونوں نوٹس ان کے زیر غور ہیں۔

یہ نوٹس کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے رافیل سودے پر ان دونون کے بیانات پر دیے ہیں۔نوٹسوں میں ان دونوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ 20جولائی کو تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران رافیل سودے پر ان دونوںنے مبینہ طور پر ایوان کو گمراہ کیا ۔

مہاجن نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے خلاف پانچ پانچ اراکین پارلیمان نے نوٹس پیش کیے ہیں اور یہ نوٹس میرے زیر غور ہیں۔

کانگریس ممبران پارلیمنٹ نے نوٹس میں کہا کہ چونکہ وزیر اعظم نے وزیر دفاع کے ساتھ مل کر دانستہ طور پر ایوان کو گمراہ کیا ہے ، لہٰذا صدر نشیں سے استدعا کی جاتی ہے کہ مراعات شکنی کے یہ نوٹس قبول کیے جائیں اور انہیں مزید کارروائی کے لیے مراعات کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speaker says privilege notices against pm rm under her consideration in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply