لوک سبھا اسپیکر نے ترنمول کانگریس اراکین کا رشوت معاملہ اخلاقیاتی کمیٹی کو سونپ دیا

نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے ایک اسٹنگ آپریشن میں کچھ ترنمول کانگریس ( ٹی ایم سی )کے اراکین کو رشوت لیتے دکھائے جانے کے معاملہ کو ایوان کی اخلاقیاتی کمیٹی کو سونپ دیا اور ایل کے آڈوانی قیادت والی اس کمیٹی سے ان الزامات جانچ اور تفتیش کرنے کو کہا۔
اسپیکر نے اس معاملہ پر لوک سبھا میں ہنگامہ اور بی جے پی، کانگریس اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کی جانب سے ٹی ایم سی کے ملزم اراکین پر متحدہ حملہ اور معاملہ کی تحقیقات کرانے کے مطالبہ کے ایک روز بعد بدھ کو وقفہ صفر ختم ہوتے ہی اعلان کیا کہ انہوں نے یہ معاملہ اخلاقیاتی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک اخلاقیاتی کمیٹی نے لوک سبھا کے دس اور راجیہ سبھا کے ایک یعنی11ممبران پارلیمنٹ کو اسٹنگ آپریشن میں فرضی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رشوت لیتے دکھائے جانے کا قصور وار پائے جانے پر ان کی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔ٹی ایم سی کے ساگوتہ رائے نے اسپیکر کے فیصلہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ سے تعبیر کیا۔
اور کہا کہ اگر یہ رواج بن گیا تو کوئی بھی اراکین کے خلاف استنگ آپریشن کر نے لگے گا اورایسے غیر مصدقہ مندرجات کی تحقیقات کے احکام جاری کر دیے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Speaker asks ethics committee to probe charges against tmc mps in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply