جنوبی کوریائی صدر مون جے ان اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات

نئی دہلی:جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے اعزاز میں راشٹر پتی بھون میں استقبالیہ تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران جے ان نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وہاں سے جنوبی کوریائی صدر راج گھاٹ گئے اور مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔صدر جے ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ کم جونگ سوک بھی تھیں۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر مون نے وزیٹرز کی بک پر دستخط کیے جہاں انہیں مہاتما گاندھی کی مورتی بھی دی گئی۔

اس کے بعد کوریائی صدر نے دہلی میں واقع حیدر آباد ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مذاکرات کیے۔

اس سے قبل دوشنبہ کواپنے پہلے دورہ ہند پر آنے والے جنوبی کوریا ئی صدر اورو زیر اعظم نے مشترکہ طور پر نوئیڈا کے سیکٹر 81میں سیمسنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔سیمسنگ کا یہ یونٹ دنیا کی سب سے بڑی موبائیل فیکٹری ہے ۔مون اور مودی نے نوئیڈا پہنچنے کے لیے منڈی ہاؤس میٹرو اسٹیشن سے میٹرو سے سفر کیا۔

وزیراعظم نے تقریب افتتاح میں تقریر کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک عالمی معیار کا مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے سفر میں اس موقع کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ تقریباً پانچ ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے ہندوستان کے ساتھ سیمسنگ کے تجارتی روابط مضبوط تر ہوں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تیزتر اور مزید شفافیت کے ساتھ خدمات دستیاب کراکر عوام الناس کی زندگی کو سہل بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South korean president moon jae in pm narendra modi hold bilateral talks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply