چین بین اقوامی قوانین کا احترام کرنا ہندوستان سے سیکھے: جان کیری

نئی دہلی: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے چین کو خبردار کرنے والے لہجے میں آج کہا کہ کسی بھی ملک کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ جنوبی چین کے سمندر میں بین الاقوامی سمندری سرحدی تنازعے کو فوجی مداخلت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
مسٹر کیری نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کس طرح کیا جاتا ہے یہ چین کو ہندستان سے سیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان سمندری حدود کے تعلق سے بین الاقوامی ٹریبونل کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔
ہندستانی ٹیکنالوجیائی ادارے (آئی آئی ٹی) دہلی کے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کے دوران یہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکہ اپنے ساتھیوں اور اتحادیوں کی سمندری سرحد سے متعلق حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
امریکہ اور دوست قوم اس حق کی حفاظت کے لئے باہمی طور پر سرگرم عمل ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون پر عمل کی ہندستان نے جو مثال پیش کی ہے، اس طور کے عمل سے جنوبی چین کے سمندر کے مسئلے کا پرامن حل نکالا جا سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: South china sea dispute china can learn from india john kerry hints in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply