جائیداد اور اس کی خرید و فروخت کو بھی آدھار سے جوڑا جائے گا: مرکزی وزیر تعمیرات

fvنئی دہلی: مرکزی وزیر تعمیرات ہردیپ پوری کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت بھی اب آدھار سے جوڑ دی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نریندر مودی کی وزارتی کونسل کے کسی وزیر نے جائیداد کو آدھار سے جوڑنے کی بابت بات کہی ہے۔
ای ٹی ناؤ سے ایک خصوصی ملاقات میں ہردیپ پوری نے کہا کہ اس قسم کے اقدام سے بے نامی جائیداد کا سراغ لگے گا اور جائیداد کی خرید و فروخت میںاستعمال کیا جانے والا کالا دھن سامنے آجائے گا۔
انہون نے کہا کہ اگرچہ آدھار کو جائیداد کے لین دین اور خرید و فروخت سے جوڑنا ایک بہترین خیال ہے لیکن فی الحال میں اس کا کوئی اعلان نہیں کروں گا۔ہم پہلے ہی بینک کھاتوں کو آدھار سے جوڑ رہے ہیں اور جائیداد کے حوالے سے بھی کچھ اضافی اقدامات کر سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soon aadhaar to be linked with property land deals in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply