سونیا اورراہل نے گجرات کے پارٹی ممبران اسمبلی کی حوصلہ افزائی کی

نئی دہلی: کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے گجرات کے پارٹی ممبران اسمبلی کو تلقین کی کہ وہ مہاتما گاندھی کی ریاست میں سچائی اور نظریہ کے لیے جنگ جاری رکھیں۔ یہ بات کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اپنی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے آنے والے گجرات کے ممبران اسمبلی و ریاسستی پارٹی لیڈروں سے کہی۔ اس موقع پر کانگریس نائب صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر راہل گاندھی نے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں لیڈروں اور قانون سازوں سے گفتگو کی۔ کانگریس کے نائب صدر نے راجیہ سبھا انتخابات میں یکجہتی ظاہر کرنے کے لئے قانون سازوں کی تعریف کی۔
مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹر پر کہا کہ گجرات کے لیڈر وں اور قانون سازونں کے ساتھ ان کی میٹنگ اچھی رہی۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات میں رواں سال کے آخر میں اسمبلی الیکشن ہونے والا ہے۔ ریاست میں اسی مہینے ہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں کانگریس کے رہنما احمد پٹیل نے مقابلہ جیت لیا ہے۔ اس انتخاب سے عین قبل چند کانگریسی ایم ایل اے نے پارٹی سے استعفی دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کے لئے کانگریس نے بی جے پی پر بردہ فروشی کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد پارٹی کو مزید جھٹکے سے بچانے کیلئے 44 ایم ایل اے کو بنگلور لے جایا گیا تھا اور ووٹنگ کے وقت واپس لایا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia rahul gandhi meet gujarat mlas to plan for assembly poll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply