پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس طلب نہ کرنے پر سونیا گاندھی کی وزیر اعظم مودی پر تنقید

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس، جو عام طور پر نومبر میں شروع ہوجاتا ہے اور ایک ماہ تک چلتا ہے، طلب کرنے میں حکومت کی جانب سے تاخیر برتنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی میں پارلیمنٹ کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
انہوں نے این ڈی اے حکومت کو انتباہ دیا کہ جمہوریت کے مندر کو مقفل رکھ کر وہ آئینی احتساب سے بچ نہیں سکتی۔ کانگرس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ 2014کے پارلیمانی انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی کے باوجود مسٹر مودی جھوٹے وعدے کرنے میں لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے غرور و تکبر میں کمزور بنیادوں پر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کو سبوتاژ کر کے پارلیمانی جمہوریت کو سیاہ چادر سے ڈھانپ دیا ہے۔

Title: sonia hits out at modi over delay in winter session making false promises | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply