کانگریس صدرسونیا گاندھی نے ملک کے عوام کو نوراتری کی مبارکباددی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے چیتر نوراتر درگا آرادھنا تہوار پر آج ملک کے عوام کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محترمہ سونیا گاندھی نے یہاں جاری اپنے پیغام میں کہا “نوراتروں میں دیوی کے تینوں روپ مہاسرسوتی، دیوی مہاکالی اور مہالکشمی کا پوجن سب کو خوشحال زندگی دیتا ہے۔ نوراتروں کے برت سے غصہ اور تکبر پر فتح حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نو دن میں دیوی کے نو روپوں کی پوجا کرنے سے ہر شخص کو خوشی ، امن اور خوشحالی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار پورے ملک میں خوشی اور امن امان کا پیغام لیکر آئے ، یہی انکی دلی تمنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia greets people on navratri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply