سونیا گاندھی بخار کے باعث بنارس کا دورہ ادھورا چھوڑ کر دہلی واپس

وارانسی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے اتر پردیش میں روڈ شو کے ذریعے سال 2017 کے اسمبلی انتخابی مہم شروع کردی۔
لیکن بخار آجانے کے باعث وہ یہ دورہ ادھورا ہی چھوڑ کر دہلی واپس آگئیں۔ اس سے قبل آج وارانسی پہنچے کے بعد صدر سونیا گاندھی کا بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہزاروں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔
محترمہ گاندھی کے قافلے کے ساتھ علاقائی ممبر اسمبلی اجے رائے کی قیادت میں موٹر سائیکل سوار ہزاروں کارکنوں نے ہوائی اڈے سے کچہری کے قریب واقع سرکٹ ہاؤس تک ان کا پرجوش استقبال کیا۔ وہ سرکٹ ہاؤس تک کانگریس پارٹی زندہ باد! سونیا گاندھی زندہ باد! کے نعرے لگاتے رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sonia gandhi visits varanasi returns to delhi after falling ill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply